مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن شاہ انتقال کرگئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر او ر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افتخار الحسن شاہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، وہ باکمال اور انتہائی بااخلاق شخص تھے۔
افتخار الحسن شاہ این اے 75 سیالکوٹ 4 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے 1 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی تھی