86

وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آراء منظور وٹو کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

دیپالپور: وائس چیئرپرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی محترمہ جہاں آراء منظور وٹو نے تحصیل دیپالپور، ضلع اوکاڑہ کا خصوصی دورہ کیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں اٹاری اور ہیڈ سلیمانکی میں قائم ایمرجنسی کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خود ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں عملی کردار ادا کیا۔


اس موقع پر مقامی انتظامیہ کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جہاں آراء وٹو نے انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
انہوں نے ایمرجنسی کیمپس میں مقیم متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ حکومت ہر سطح پر ان کی مدد اور معاونت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف اور بعد ازاں بحالی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوام کا صبر و حوصلہ ایک روشن مثال ہے اور ہم سب کو یکجہتی کے ساتھ ان متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا سہارا بننا ہوگا تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ جس طرح پوری قوم اور سیاسی جماعتوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اسی جذبے کے ساتھ آج ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں