واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی ملکیت تاریخی عمارت کی فروخت کیلئے بولی چھ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
امریکا میں نجی کمپنی کے مالک شہال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمارت خریدنے کیلئے انہوں نے سب سے زیادہ بولی لگادی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو ڈرافٹ کنٹریکٹ بھی بھیج دیا ہے، اب بڈنگ پروسیس مکمل ہوجانا چاہیے۔
شہال خان کا کہنا ہے کہ عمارت خریدنے کی وجہ اس کی تاریخی حیثیت ہے، وہ عمارت کی مرمت کے بعد وہاں انسٹی ٹیوٹ بنانا چاہتے ہیں۔
62