قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل اپنی فٹنس مزید بہتر بنانےکی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی ٹوئنٹی میں آرام کیا، ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھاؤں گا، ٹیسٹ سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط ، تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے، یاسرشاہ، حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا، گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی، پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا۔