196

وزیراعظم سےوزیر اعلیٰ پنجاب کی حالیہ دنوں میں تیسری ملاقات

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کچھ دنوں میں تیسری ملاقات ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور سمیت فلاحی منصوبوں، پارٹی امور اور کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بریفنگ دی جبکہ کورونا کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا جبکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں