131

وزیراعظم کا نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے 2 منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے دو منصوبوں کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ اسکل ایجوکیشن کیلئے 1 لاکھ ستر ہزار اسکالرشپس دیں گے، 50 ہزار اسکالر شپس ہائر ٹیکنالوجیز کیلئے دی جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر سال فنڈز بڑھاتے جائیں ، دنیا میں روز گار پرائیویٹ سیکٹرز میں ملتاہے، نوجوانوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ روز گار کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں