189

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں