210

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رات گئے سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رات گئے سپیشل برانچ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے
وزیراعلیٰ کے دورے سے متعلقہ حکام بھی بے خبر تھے-

انھوں نے نے سپیشل برانچ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران سے ان کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا
وزیراعلیٰ نے سپیشل برانچ کے مانیٹرنگ روم، کانفرنس روم او رسروئیر روم کا معائنہ کیا
وزیراعلیٰ کی مانیٹرنگ روم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت

انھوں نے کہا کہ سپیشل برانچ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اپنی استعداد کا ر کو بڑھانا ہوگا سپیشل برانچ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے منسلک کیاجائے گا-
پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کو خفیہ ایجنسیز کی جدید ترین تکنیکس کواپناچاہیے-سپیشل برانچ او ردیگر ادارے حکومت کی آنکھ او رکان کا کام کرتے ہیں -وزیراعلیٰ کو سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی نے کارکردگی، استعداد کار،میسر وسائل اوردرکار ضروریات سے آگاہ کیا-
صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں