280

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، ہیلی کاپٹر کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے کے بعد لاہور واپس آرہے تھے کہ اُن کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا۔

پرندہ ٹکرانے سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

واقعے میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مکمل طور پر محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں