88

وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا سی بی ڈی پنجاب کے روٹ 47 اور والٹن روڈ کا دورہ

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب، بلال یاسین نے آج سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) پنجاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے سی بی ڈی روٹ 47، والٹن روڈ اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔


وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین سی بی ڈی روٹ 47 منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے، سی ای او عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

دورے کے موقع پر سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین اور سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے وزیرِ ہاؤسنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ بلال یاسین نے خصوصی طور پر سی بی ڈی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کا معائنہ کیا، جو ایک میگاواٹ شمسی توانائی کی پیداوار کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صوبائی وزیر نے سی بی ڈی پنجاب کے گرین انرجی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا، “پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے ہم ہر شعبے میں منفرد اور جدید منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ سی بی ڈی کے یہ منصوبے دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک مثال بنیں گے۔”

دورے کے بعد بلال یاسین نے سی ای او عمران امین کے ہمراہ جاری اور آئندہ منصوبہ جات پر تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں