150

وزیر خزانہ نے جو بجٹ پیش کیا لگتا ہے کسی اور ملک کا بجٹ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گيا وہ کسی اور ملک کا لگتا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے بعد میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وعدے کے مطابق انہوں نے حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے تمام ممبران اسمبلی اپوزيشن لیڈر کو دے ديے ہيں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف جس طرح چاہیں ان کے ممبران اسمبلی کے ووٹ کا استعمال کریں۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، حکومت کے دیے گئے اعداد و شمار غلط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں