221

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کردیا

وفاقی کابینہ نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عوام کو اعتماد میں لئےجانے تک فیصلے پر عملدرآمد روکا گیا ہے۔ وفاقی وزراء فیصل واوڈا، مرادسعید اور فواد چودھری نے پی ٹی وی فیس میں اضافے پر اعتراض کردیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان وزراء کا کہنا تھا کہ فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے کہ سرکاری ٹی وی پر 14 ارب کاخسارہ ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری میں حکومت نے شاندار کامیابی حاصل کی لیکن عوامی سطح پر ذکرنہیں۔ وزیراعظم نے مشکل حالات کے باوجود مسلسل کوششوں سے معیشت کو ٹرن آراؤنڈ کیا۔ معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پارہی؟

انکا مزید کہنا تھا کہ یا بتادیں کہ ہمارےساتھ غلط بیانی کی جارہی ہے اور اپوزیشن ٹھیک کہہ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں