222

وہاڑی سے غازی عباس علمدار کا مرکزی جلوس قصر ابوطالب سے برآمد

وہاڑی(شفقت رمضان سے)غازی عباس علمدار کا مرکزی جلوس قصر ابوطالب سے برآمد ہوا بنک روڈ،گول چوک، ریل بازار،اقبال روڈ،غلہ منڈی روڈ پر رواں دواں تفصیلات کے مطابق غازی عباس علمدار کا مرکزی جلوس قصر ابو طالب المعروف کچا امام بارگاہ ایف بلاک سے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جناح ہال پہنچا جہاں پر عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی اور نذر و نیاز تقسیم کیا عزاداران نے مسجد باغوالی چوک میں پہنچ کر مجلس منعقد کی اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قصرہ ابو طالب پر اختتام پزیر ہوا مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری طاہر شریف گوجر نے کہا اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج کا جلوس خیر و عافیت سے اختتام پزیر ہوگیا چوہدری غلام عباس نے کہا ہم ضلعی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے جلوس کے راستوں پر بہتریں سکیورٹی کا انتظام کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں