164

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میدان 17 اکتوبر سےلگے گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبرکو ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اس سال 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، ایونٹ یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا، فائنل دبئی میں ہوگا ،ایونٹ میں ایکسائیٹنگ اور تھرل سے بھرے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 24 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، یواے ای ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی آفیشل میزبانی کررہا ہے، ایونٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک کھیلا جائے گا.

سپر 12 کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 26 اکتوبر کو ہوگا،جبکہ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

سپر 12 میں پاکستان ٹیم کا 2 اور 7 نومبر کو کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ مقابلہ ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے،پہلے راؤنڈ کے مقابلے 17 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں