143

پارلیمنٹ کے سامنے اسلحہ لہرانے والے ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر سماعت کی گئی جہاں ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

عدالت نے ملزم سہیل ملک کو دوبارہ 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ملک سہیل کی جانب سے عمر عبدالوہاب ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں