192

پاکستانی لڑکی کی سادگی کے بھارت میں بھی چرچے

سوشل میڈیا آپ کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا سکتا ہے، پاکستان میں اس کی حالیہ مثال دنانیر مبین ہیں جن کی ایک مختصر دورانیے کی ویڈیو نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے ۔

آج کل پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں آمنہ نامی لڑکی کی سادگی، معصومیت، دلکش مسکراہٹ اور ہاتھ میں پکڑی گول روٹی کی تصاویر و ویڈیوز نے تہلکہ مچایا ہوا ہے۔

پُرکشش نین نقش رکھنے والی اس لڑکی نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے، آمنہ کی ویڈیوز میں اکثر وہ گول روٹی اور کھانا پکاتے ہی دکھائی دیتی ہیں۔

آمنہ نامی اس لڑکی کی ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ویڈیوز سب کے دل موہ رہی ہیں جس نے آمنہ کو راتوں رات ایک سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔

آمنہ نامی لڑکی کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پر صرف 15 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

آمنہ کی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 19 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ریکارڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں