167

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ

کنگسٹن جمیکا میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے پہلے شروع ہوگا۔

پاکستان اپنی پہلی اننگز 4 وکٹ 212 رنز سے آگے بڑھائے گا۔ محمد رضوان 22 اور فہیم اشرف 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں