209

پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ذُوالحج1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گزشتہ رات 10 بج کر 33 منٹ پر ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا ہے کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں