180

پاکستان میں کورونا کی شدّت کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز

ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں، کیمبرج طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کیلئےاضافی فیس نہیں دینی ہوگی۔
شفقت محمود نے کہا کہ کیمبرج سے کہا ہے اے لیولز کے باقی امتحانات کیلئے13مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے،کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلد ہی مثبت فیصلہ کیا جائے گا۔


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آج امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں