218

پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز کی شمولیت کی تقریب

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحری بیڑے میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک کی شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. انہوں نے کہا کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت سے ملکی سمندری حدود اوربحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ایڈمرل ظفر عباسی نے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پرڈامین شپ یارڈ رومانیہ اورپراجیکٹ ٹیم کو سراہا.
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اورڈیفنس سسٹم سے لیس ہے. پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں