269

پاکستان: کورونا کیسز 248872، اموات 5197

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 521 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 74 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 197 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 56 ہزار 700 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں