متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی موروثی سیاست کے خاتمے سے جڑی ہے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آپ نے اعلان کردیا ہے الیکشن والے روز آسمان پر صرف پتنگ ہی پتنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نظریاتی سیاست کا آغاز کیا جائے، پاکستان کی واحد نظریاتی جماعت ایم کیو ایم پاکستان ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کا معاشی حب صرف کراچی ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، پاکستان کی ترقی موروثی سیاست کے خاتمے سے جڑی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے جلسوں کا ابھی ٹریلر ہی دکھانا شروع کیا ہے۔
فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں 15 سال سے پیپلزپارٹی نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، اس دوران صوبائی حکومت کراچی کا کچرا اٹھانے کو بھی تیار نہیں تھی۔