222

پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تو نئی سے حرام کیوں؟پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں رات کوچاند کی پیدائش ہوچکی تھی۔

انہوں نے ایک بار پھر چاند کے معاملے پر مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی سے سوال کیا کہ پرانی ٹیکنالوجی سے چاند دیکھنا حلال ہے تو نئی سے حرام کیوں؟
فواد چوہدری گزشتہ رات چاند نظر نہ آنے کے باوجود اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ پرسوں رات کو چاند کی پیدائش ہوچکی تھی، آج چاند دیکھ کر سب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے۔

خیال رہے کہ ذوالحج کے چاند پر بھی چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن اور فواد چوہدری آمنے سامنے رہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے مضافات میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور عید الاضحیٰ 31 جولائی (جمعے) کو ہوگی۔

گزشتہ روز مفتی منیب الرحمن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں