کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
تفیصلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ مومن آغا،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان ، قائم مقام کمشنر دانش افضال اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے شرکت کی، جبکہ سیکرٹر ی بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، تمام ڈویژنل کمشنرز اور آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
دوران اجلاس چیف سیکرٹری نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو ہدایت کی کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی، سماجی فاصلہ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔