104

پنجاب: سموگ کی صورتحال، تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کا فیصلہ آج ہوگا

سموگ کی صورتحال پر تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی سے متعلق فیصلہ کن اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت فیصلہ آج طلب کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں انسداد سموگ اور سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کی چھٹی کے حوالے سے فیصلہ کن اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں میں بدھ کی چھٹی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ماحولیات اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں