127

پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کی 25ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد

لاہور:پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی)کی 25ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقادلاہور میں ہوا۔ ممتاز آکیٹیکٹ پلانر، پرویز اقبال چئیرمین بورڈ نے اجلاس کی صدارت کے فرائض سر انجام دیئے۔چئیرمین بورڈ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے ذریعے ان کے معیار زندگی میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے۔اور جنرل باڈی کے تمام اراکین پی ایم ڈی ایف سی کے سٹاف کے ساتھ مل کر اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ سال کی کارکردگی پر سید زاہد عزیز اور تمام سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جاری منصوبوں کوبہترین معیار کے مطابق کامیابی سے مکمل کیا جائے گا۔

دوران میٹنگ پی ایم ڈی ایف سی کی سالانہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی کا کہناتھا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رہنمائی میں گزشتہ سال بھی ہم نے ہمیشہ کی طرح نہایت محنت سے کام کرتے ہوئے تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا۔ان میں سرفہرست یونیسیف فنڈنگ سے ضلع شیخوپورہ میں مانانوالا کے قریب ایک جوہڑ میں (NIBGE)کے تعاون سے بطور پائلٹ پراجیکٹ فلوٹنگ ویٹ لینڈز کے زریعے سیوریج کے پانی کی صفائی کا جدید منصوبہ ہے جس کو کامیابی سے مکمل کیا گیاہے۔ جبکہ اس کے ساتھ مقامی آبادی کے لئے ایک پارک بھی بنایا گیا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ اب اگے مرحلے میں پنجاب بھر میں موجود دس ہزار ایسے جوہڑوں پر ماحول دوست فلوٹنگ ویٹ لینڈز پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایاکہ ورلڈ بنک فنڈڈ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت سولہ پارٹنر ایم سیز میں اربوں روپے کی لاگت سے سیوریج، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، روڈز اور پارکس کے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ان میں سے کچھ منصوبے کامیابی سے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔جبکہ پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ہی مہیا کی گئی سالڈ ویسٹ مشینری کی وجہ سے پنجاب کے سولہ پارٹنر سٹیز میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ میں بہت بہتری آئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان میونسپل کمیٹیز کی استعداد کار میں بہتری لانے کے لئے سٹاف کو ٹریننگ اور فنانشل منیجمنٹ،پرفارمنس منیجمنٹ سمیت دیگر آئی ٹی بیسڈ سلوشنز بھی مہیا کئے گئے ہیں۔کمپنی کی کارکردگی شئیر کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ جرمن ترقیاتی ادارے (GIZ)کے تعاون سے لاہور،شیخوپورہ،جہلم اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لوکل گورنمنٹ کی استعداد کار میں مزید بہتری لانے کے لئے کام جاری ہے جس کے تحت خواتین سمیت 600سے زائد لوکل گورنمنٹ آفیسرز کو میونسپل سروسز کے مختلف پہلوؤں پر ٹریننگ مہیا کی جائے گی۔ اس موقع پر سید زاہد عزیز نے اراکین کو کمپنی کی سلور جوبلی کی مبارکباد بھی دی۔جنرل باڈی میٹنگ میں متعلقہ سرکاری محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں