پنجاب کے4 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ صحت نے راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات کے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشنز کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور، واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اور یوسی سرائے کالا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
گجرات میں محلہ کالوپورہ، چاہ ترنگ اورگاؤں مدینہ سیداں جبکہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اشیاء ضروریہ میسر رہیں گی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔