لاہور(ٹیوٹرپاکستان) پنجاب کابینہ کے 33 ویں اجلاس میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے قرارداد پیش کی-پنجاب کابینہ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی-
یہ اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کرتا ہے۔
کابینہ میان کہا گیا کہ پنجاب کی حقیقی ترقی کا سفر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رہے گا۔
ترقی کے سفر میں کسی قسم کی رکاوٹ آنے دی جائے گی نہ ہی کسی کو حائل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
پنجاب کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یکساں ترقی کے ویژن کے تحت خوشحالی کے سفر پر گامزن کیا ہے۔
پسماندہ اور محروم علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات ہر لحاظ سے قابل تحسین ہیں۔ پنجاب کابینہ
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بے بنیاد اور شر انگیز پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی پرزور مذمت
اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈے پر تشویش کا اظہارحقائق کو مسخ کرنے والوں کے خلاف متعلقہ فورم پر قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف چند عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت بے بنیاد مہم چلا رہے ہیں۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، فیاض الحسن چوہان، اختر ملک، عمار یاسر سمیت پوری کابینہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت کابینہ کے کسی ممبر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔
2 برس کے دوران ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا پنجاب حکومت کا کریڈٹ ہے۔
سکینڈل کے سامنے نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صاف ستھری قیادت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو مخصوص ایجنڈے کے تحت ٹارگٹ کرنا افسوسناک ہے۔
سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی، شرانگیز اور بے بنیاد الزام تراشی کا کوئی جواز نہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آپ کی قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔
ہم آپ پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔میاں محمودالرشید
میاں محمودالرشید نے کہا کہ آپ کے خلاف منظم مہم کی مذمت کرتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بزدار ہم سب کے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔
پوری قوت کے ساتھ عثمان بزدار کا ساتھ جاری رکھیں گے۔
پراپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم عزائم پورے نہیں ہوں گے۔
اختر ملک نے کہا کہ پوری کابینہ آپ پر اعتماد کرتی ہے۔
عثمان بزدار نت اپنے خطاب میں مہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ بے بنیاد الزامات پہلے بھی لگائے گئے۔
ہمارا دامن صاف ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کو آگے لے کر چلیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے وزیر عمار یاسر نے بھی اپنی اور پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا
عمار یاسر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) پہلے بھی آپ کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی آپ کے ساتھ کھڑے رہے گی۔
212