پنجاب کے صوبائی وزیر برائے وائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
صوبائی وزیر وائلڈ لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔
اسد کھوکھر کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا اس لیے استعفیٰ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اسد کھوکھر کے استعفے سے ایک روز قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور کا دورہ کیا تھا۔