پنجاب کے 26 اضلاع میں تفریحی پارکس، سوئمنگ پول، واٹر اسپورٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی، پارکس و تفریحی مقامات کو کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سیکریٹری صحت پنجاب سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ تفریحی سرگرمیوں کی اجازت 50 فیصد گنجائش کیساتھ ہوگی، نوٹیفکیشن 30 مئی سے 15 جون تک نافذالعمل رہے گا۔
سارہ اسلم نے کہا کہ صوبہ بھر میں ان ڈور ڈائننگ کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، اجازت کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں واضح کمی کے بعد دی گئی ہے۔
سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ تفریحی پارکس، سوئمنگ پول، واٹر اسپورٹس کے دوران ایس او پیز پر عمل کروایا جائے گا۔