172

پوری قوم آپ کے لیے دعا گو ہے، بے خوف ہوکر میدان میں اتریں۔صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اکرم ساہی کا ارشد ندیم کو ٹیلی فون

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔

صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان اکرم ساہی کا ارشد ندیم کو ٹیلی فون کیا، اور کہا کہ پوری قوم آپ کے لیے دعا گو ہے، بے خوف ہوکر میدان میں اتریں۔
اکرم ساہی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی پر اللہ کے شکرگزار ہیں، ارشد ندیم کے پیچھے 7 سال کی محنت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں