151

پٹرولیم یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری بھی وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے تک فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں