معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پی پی 38 سیالکوٹ کےضمنی الیکشن میں بھی مافیا کو شکست فاش دینےجا رہی ہے، پی ٹی آئی، حلقہ38 کی تقدیر بدل رہی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی 38 میں بدمعاشی، غنڈہ گردی، دھونس، دھمکی سے ووٹ چرانے والوں کا ہمیشہ کے لیے سورج غروب ہو رہا ہے، ریکارڈ ترقیاتی بجٹ سے پنجاب کا چپہ چپہ ترقی وخوشحالی کا گہوارا بننےجا رہا ہے۔
ریکارڈترقیاتی بجٹ سےپنجاب کاچپہ چپہ ترقی وخوشحالی کاگہوارا بننےجارہاہے۔پی ٹی آئی حلقہ38کی تقدیر بدل رہی ہے۔برسوں اقتدار کے باوجود جنہوں نے یہاں کی عوام کو لولی پاپ دیے,عوام کو لوٹا اور انکا خون چوسا,پی ٹی آئی اس مافیا کا گند صاف کرنے جارہی ہے۔پی پی38کی جیت سے قوم کو تحفہ دیں گے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 27, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی پی38 کی غیور عوام سسلین مافیا کی باقیات کو ٹھکانے لگا رہی ہے، برسوں اقتدار کے باوجود یہاں کی عوام کو لولی پاپ دیئے، عوام کو لوٹا اور ان کا خون چوسا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اس مافیا کا گند صاف کرنے جا رہی ہے، پی ٹی آئی، پی پی 38 کا معرکہ سر کر کے قوم کو تحفہ دے گی۔