108

پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کیلئے درخواست، سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق درخواست کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بینچ سماعت کر رہا ہے۔

دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر گوہر راستے میں ہیں، اس لیے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیں۔

پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی کچھ وقت کے لیے سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں