68

پی ٹی آئی کے پاس متبادل کے طور پر 3 پارٹیاں ہیں، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے انتخابات کے بعد پارٹی حکمت عملی بتادی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں رؤف حسن نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد امیدواروں کےلیے پارٹی جوائن کرنا ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس متبادل کے طور پر 3 پارٹیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد منڈیاں لگیں گی تاہم ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کو خریدار نہیں جاسکے گا۔

ترجمان رؤف حسن نے مزید کہا کہیقین ہے پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار وفاداریاں نہیں بدلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 27 کے قریب وکلا کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے، حکمت عملی تھی کہ وکلا گرفتار نہیں ہوتے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، چاہے سزا اس سے بھی سخت ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے سفارتکاروں سے پارٹی کا رابطہ ہے، کئی سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، ہوتی رہی ہیں،جن کا اعلامیہ جاری نہیں کرتے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو اپنی شکست شیشے میں نظر آرہی ہے، ہم نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سے اتحاد کرکے خود سے زیادتی کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کرانے کےلیے پارٹی رہنماؤں نے مشترکہ فیصلہ کیا۔

رؤف حسن نے کہا کہ جس جس نے پارٹی چھوڑی واپسی کے لئے پارٹی کے خلاف بیانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ریحانہ بی بی، عثمان ڈار کے بیان کے فوری بعد پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوگئی،عثمان ڈار کی والدہ کو ٹکٹ میرٹ پر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے بچے اُن کی پہلی اہلیہ کی طلاق کے بعد ہی لندن چلے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں