مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اکثریت سے جو فیصلہ ہوگا، نون لیگ قبول کرے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ یہ درست نہیں کہ نون لیگ کا بیانیہ انتخابی سیاست سے آگے ہے، بلکہ ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے، حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعت ہے چاہے وہ پی ڈی ایم میں ہو یا علیحدہ ہو۔