190

چودھری نثار کا آئندہ اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان

چودھری نثار کا پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اسمبلی رکنیت کاحلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری نثار نے تاحال اسمبلی رکنیت کاحلف نہیں اٹھایا تھا۔

یاد رہے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم منظور کی تھی جس کے مطابق منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی۔ آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ایسے نمائندوں کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں