154

چوہدری نثار حلف اٹھانے لاہور روانہ

سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان راولپنڈی سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان آج بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
2روز قبل چوہدری نثار پنجاب اسمبلی پہنچے تھے لیکن وہ اس موقع پر حلف نہ اٹھا سکے تھے، وہ 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں