88

چھوٹی پارٹیوں کا الیکشن قبول ہے، ہمارا نہیں، بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بلاول ڈرائنگ روم اور مولانا چالیس بائی چالیس کے کمرے میں انٹرا پارٹی الیکشن کرسکتے ہیں، چھوٹی پارٹیوں کا الیکشن قبول ہے لیکن ہمارا نہیں۔

بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں سے درخواست ہے کہ آٹھ فروری کو عوام کا راستہ نہ روکا جائے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا کہ اتنی پری پول رگنگ ہوچکی ہے کہ اب انتخابات بے معنی ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی تھی اب تو پلیئنگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں