ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی آنے پر سیکیورٹی اسٹاف نے روک لیا۔
فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی عمارت کے اندر نہیں جانے دیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیاگیا pic.twitter.com/st2xPrVm2w
— Irfan Jamil Dogar (@sidjournalist) August 9, 2021
فردوس عاشق اعوان احسن سلیم بریار کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔
فردوس عاشق اعوان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسمبلی لسٹ میں میرا نام موجود ہے مگر اسے کاٹ دیا گیا، کس نے میرا نام لسٹ میں سے کاٹا مجھے معلوم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ احسن بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلیے آئی تھی، میں اپنے زور بازو پر جاتی ہوں کسی کی سفارش پر نہیں۔