ٹیوٹرپاکستان(میاں عصمت سے) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد ڈینگی مہم کےدوران ایس اوپیز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران 41 ہزار ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔
لاہور میں انسداد ڈینگی مہم کے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں مانیٹرنگ مزید سخت کی جائے، اس سلسلے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین راشد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔