171

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا دریائے راوی کا سیلاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا دریائے راوی کا سیلاب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ.

اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد اور دیگر بھی ہمراہہ موک ایکسرسائز کا جائزہ لیا گیا.غوطہ خوروں کے ریسکیو کرتے ہوئے عمل کا جائزہ لیا گیا. خود کشی کرنے والوں کو بچانے کے لئے ریسکیو 1122 کے طریقہ کار کو چیک کیا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ موک ایکسرسائز کا مقصد فلڈ کی صورت حال میں تمام محکمہ جات نے کیسے کنٹرول کرنا ہے.

فلڈ کی صورتحال میں یہاں کے رہائش پذیروں کو اٹھوانا پڑتا ہے.
دریائے راوی کے پل کے اوپر صدقے کے گوشت لیکر کھڑے ہوتے ہیں، وہ نیچے گوشت پھینکتے ہیں.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو صدقہ کا گوشت بیچنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن عمل میں لانے کی ہدایت کر دی. بارہ دری کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا.
سول ڈیفنس کے رضا کار ستائش کے قابل ہیں.

سول ڈیفنس کے ایک اہلکار (اللہ دتہ) جن کی عمر 70 سال ہے، بہترین غوطہ خور ہیں، 2000 سے زائد ڈیڈ باڈیز کو مختلف جگہوں سے نکال چکے ہیں.
سول ڈیفنس کے رضا کار ہمارا اثاثہ ہے، ان کے بغیر میں ڈپٹی کمشنر لاہور نہیں ہوں
سول ڈیفنس کے رضا کار گزشتہ 50 سالوں سے کام کر رہے ہیں. اپنے کام کو بھرپور جدوجہد سے کرتے ہیں.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے سول ڈیفنس کے رضا کاروں کو سیلیوٹ اور خراج عقیدت بھی پیش کیا.

لائٹس کی بحالی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کو سختی سے دیگر علاقوں سمیت اس علاقے میں بھی لائٹس بحالی کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں.

فلڈ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، حالات کنٹرول میں ہے-
اگر ایسے حالات ہوئے تو ہم تیار ہیں، نمٹیں گے اور لاہور کو انشاء اللہ بچائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں