218

کاروباری مراکز 8 اور ریسٹورنٹ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت

حکومت سندھ نے کاروباری مراکز اور ریسٹورانٹس ہفتے میں چھ دن بالترتیب رات 8 بجے اور 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ سینما، پارکس، گراؤنڈز، بیوٹی پارلرز بھی کھولے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ ترجمان وزیرِ اعلیٰ ہاؤس نے کہا تھا کہ سندھ میں 10 اگست سے کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔
عالمگیر وبا کورونا وائرس کے بعد ملک میں کاروباری، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جہاں سندھ حکومت نے 14 مارچ کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی تھیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا تھا کہ آج سے تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کی جاسکیں گی، جبکہ کاروباری اوقات کار بھی بڑھائے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق کاروباری پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ایس اوپیز کا نفاذ ہوگا جبکہ شادی ہالز و تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں