171

کراچی، آج پارہ 45 ڈگری تک جا سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور کم سے کم درجۂ حرارت میں کل کےمقابلے میں 4 ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43سے45ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز کل کم سے کم درجہ حرارت 28اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں