162

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 7 رنز سے ہرا دیا

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کی جیت پر ختم ہوگیا۔پی ایس ایل 6 کے اپنے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو7 رنز سے ہرا دیا۔ ابوظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف کا دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز جارحانہ تھا، محمد حفیظ، ٹم ڈیوڈ، جیمز فولکنر اور کپتان سہیل اختر نے اچھا کھیل پیش کیا۔ تاہم لاہور قلندرز مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے 36 گیندوں پر 36 رنز بنائے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 3 چوکے شامل تھے، سہیل اختر نے 4 چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

ٹم ڈیوڈ اور جیمز فولکنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں جان ڈال دی تھی مگر دونوں کھلاڑی لاہور کو میچ نہیں جتوا سکے۔ ڈیوڈ نے 34 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے لگائے جبکہ جیمز فولکنر نے 33 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔

کراچی کی جانب سے نور احمد اور محمد الیاس نے لاہور کے 2، 2 شکار کیے جبکہ عماد وسیم اور عباس آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے اور لاہور کو جیت کے لیے 177رنز کا ہدف کا دیا۔

کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں7 چوکے شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں