181

کراچی: CAA کا ایئر پورٹ پر کھڑے طیارے باندھنے کا حکم

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری ہلکی اور تیز بارش کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔

سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کےباعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔

ترجمان سی اے اے نے مزید بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہوائوں سے کھڑے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں