159

کرفیو نہیں، کرفیو جیسا کورونا، آج رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنا بند

کورونا، سندھ میں آج رات 8 بجے کے بعد گھر سے نکلنا بند
سندھ میں کرفیو نہیں، کرفیو جیسا ہوگا۔ صوبے میں آج سے رات آٹھ بجے کے بعد بلاضرورت گھر سے نکلنے پر دھر لیا جائے گا۔

کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں بے وجہ گھومنے والوں کو روکنے کی ہدایت کردی۔

صرف اسپتال جانے یا ضروری نوعیت کے کاموں کے لیے گھر سے نکلنے والوں کو جانے دیا جائے گا۔

صوبے میں کاروبار صبح پانچ سے شام چھ بجے تک کھلے گا۔ مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند ہوں گی۔

ادھر ضلع شرقی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد، جنوبی میں 16 اور وسطی میں 10 فیصد ہوگئی۔ حیدرآباد میں کورونا کی شرح 11 فیصد، دادو میں 10 اور سکھر میں 8 فیصد ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں