وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز 2 لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔
کل پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئ. کل 267،953 لوگوں کو ویکسین لگائ گئ. تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے کے جلد اپنی ویکسینیشن کے لئے ویکسین سینٹر جائیں. جن افراد کی دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لئے جائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 25, 2021
اسد عمر نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ لوگوں سے درخواست ہے جلد ویکسینیشن کے لیے ویکسین سینٹر جائیں۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ جن افراد کو دوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بروقت ویکسینیشن کے لیے جائیں۔