159

کوئٹہ دھماکا،وزیر اعظم رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی کرتے رہے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کی ہے اور وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ دھماکے کی ہر پہلو سے تفتیش کریں، معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دوران علاج چل بسا ہے جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ 10 افراد اب بھی زخمی ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی شناخت نصیب ﷲ، پولیس اہلکار شجاعت عباسی، ہوٹل سیکورٹی گارڈ اسد ﷲ، شفٹ منیجر شاہ زیب اور محکمہ جنگلات کا ملازم ایمل کاسی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں دو اسسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہیں۔

گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں