وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے بعد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ملازمین کو فوقیت دی جائےگی۔
اوورسیز وزارت کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اماراتی حکام نےمعاون خصوصی زلفی بخاری کویقین دہانی کرادی ہے۔
زلفی بخاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔
دبئی میں موجود معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کی، پاکستانی کاروباری شخصیات نے امارات میں پھنسے پاکستانیوں کےانخلاء اور راشن کیلئے مالی مدد کی۔
زلفی بخاری نے پاکستان بزنس کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں کاروباری شخصیات کو تعریفی اسناد دیں، شبیر مرچنٹ، احمد شیخانی، اقبال داؤد اور دیگر کاروباری افراد کو اسناد دی گئیں۔